Importance of Gmail account

 

#آپ_کے_موبائل_میں_لاگ_ان_آپ_کی_جی_میل_آئی_ڈی_ہی_آپ_کا_سب کچھ_ہے۔ 
اگر یہ آئی ڈی اور پاس ورڈ آپ نے کسی اور کو دے دیا یا آپ اپنے موبائل میں کسی اور کی جی میل آئی ڈی استعمال کر رہے ہیں تو سمجھیں آپ نے اپنا موبائل انلاک کر کہ اسکو دے دیا ہے۔ ایک جی میل آئی ڈی سے کیا کیا ہو سکتا ہے آج ہم اسی بارے میں بات کرنے والے ہیں۔ یہ میری موبائل پرائویسی پر پہلی پوسٹ ہے اسکو پورا پڑھیں امید ہے آپکو ضرور فائدہ ہوگا۔

موبائل میں موجود جی میل آئی ڈی آپ کے فون کا مکمل ڈیٹا کا ریکارڈ رکھ رہی ہوتی ہے۔ اگر یہ آئی ڈی کسی اور کے پاس ہے تو وہ جو جو دیکھ سکتا ہے وہ نیچے بتایا گیا ہے۔

1۔ آپ کی مکمل ویب ہسٹری کہ کون کون سی ویب سائٹ وزٹ کی اور ویب سائیٹ میں مزید کیا کیا دیکھا۔
2- گوگل پر کیا کیا سرچ کیا اور سرچ رزلٹس میں سے کون کون سی ویب سائیٹ وزٹ کی۔
3- یوٹیوب پر کیا کیا لکھ کر سرچ کیا اور کون کون سی ویڈیو دیکھی کس ویڈیو کو لائیک کیا ویڈیوز پر کیا گیا ہر ایک کمنٹ اور ویڈیو کتنی دیکھی۔
4۔ کون کون سی ایپ کس کس ٹائم اوپن کی۔
5۔ پلے سٹور پر کیا کیا لکھ کر سرچ کیا اور کون کون سی ایپ انسٹال کی۔

6۔ جس کے پاس آپکی جی میل آئی ڈی ہے وہ پلے سٹور سے کوئی بھی ایپ آپ کے موبائل میں انسٹال کر سکتا ہے اور یہ بھی دیکھ سکتا ہے کہ آپ نے کون کون سی ایپ پہلے سے انسٹال کی ہوئی ہے۔۔

7۔ اپ کی لوکیشن موبائل کا IMEI نمبر اور آپکے موبائل کی بیٹری کتنی چارج ہے۔

8۔ آپ کے موبائل کی فون بک میں سیوو نمبرز
9۔ گوگل ڈرایوو میں موجود تمام ڈیٹا۔
10۔ اگر آپنے گوگل فوٹوز کو آٹو بیک اپ پر لگایا ہوا ہے تو آپکی گیلری کی تصویریں اور ویڈیوز دیکھ سکتا ہے بلکہ آپکی ڈلیٹ کی ہوئی تصویریں بھی 60 دن تک دیکھ سکتا ہے۔

11۔ جی میل آئی ڈی پر موجود آپکا واٹس ایپ کا بیک اپ ڈاون لوڈ کر کہ آپکے واٹس ایپ کا ڈیٹا بھی دیکھ سکتا ہے۔
12۔ نوٹس میں جو جو لکھ کر رکھا ہے آپ نے وہ بھی دیکھ سکتا ہے۔
13۔ آپکی تمام ای میلز پڑھ سکتا ہے۔ اور جو ای میلز آپ نے کسی کو کی ہیں وہ بھی دیکھ سکتا ہے۔
14۔ آپ نے جس جس ویب سائٹ جیسا کہ فیس بک کے لاگ ان پاس ورڈ گوگل پر سیوو کیے ہوے ہیں وہ تمام پاسورڈ جان سکتا ہے اور آپ کے تمام اکاونٹس میں لاگ ان کر سکتا ہے۔
15۔ آپ کے موبائل میں موجود تمام ڈیٹا کو ڈلیٹ کر سکتا ہے.

اب بات کر لیتے ہیں کہ جو کچھ اوپر بتایا گیا ہے وہ ہوگا کیسے تو آپ نے وہی جی میل آئی ڈی کسی اور موبائل یا لیپ ٹاپ کمپیوٹر میں لاگ ان کرنی ہے اور گوگل پر لکھیں My Activity اور پہلے لنک کو اوپن کریں۔ 

آپکی مکمل ویب ہسٹری گوگل پر کیا کیا لکھ کر سرچ کیا کون کون سی ویب سائیٹ وزٹ کی کون کون سی ایپ اوپن کی پلے سٹور پر کیا لکھ کر سرچ کیا سب کچھ آپ کے سامنے ہوگا۔

اب یوٹیوب اوپن کریں اور History پر کلک کریں۔ یوٹیوب کی تمام ہسٹری آپ کے سامنے ہوگی۔
اب آپ گوگل کروم میں پلے سٹور کو اوپن کریں اور My Apps پر کلک کر کہ دیکھ لیں جو جو ایپس آپ کے فون میں انسٹال ہیں۔ یہاں سے اور کوئی ایپ بھی آپ انسٹال کر سکتے ہیں۔

گوگل کروم میں گوگل ڈرائوو اوپن کریں اور تمام ڈیٹا دیکھیں۔

گوگل پر Find my phone لکھ کر سرچ کریں اور اپنے فون کی لوکیشن دیکھیں موبائل کا IMEI نمبر دیکھیں بیٹری دیکھیں کتنی چارج ہے اور یہاں پر ہی موبائل کا سارا ڈیٹا ڈلیٹ کرنے اور موبائل کو لاک کرنے کی آپشن موجود ہے۔
گوگل کروم میں Google photos لکھ کر اپنی تمام تصویریں اور ویڈیوز دیکھیں۔

جی میل اوپن کریں تمام ای میلز دیکھیں۔
گوگل کروم پر passwords google لکھیں اور تمام ویب سائٹ کے سیوو پاسورڈ دیکھیں۔
گوگل کروم میں contacts google لکھیں اور تمام سیوو نمبرز دیکھیں۔

ایک سافٹ وئیر ہے
 Elcomsoft eXplorer for Whatsapp 
اسکو جی میل آئی ڈی پاس ورڈ دو تو وہ آئی ڈی پر موجود تمام واٹس ایپ بیک اپ ڈاون لوڈ کر دیتا ہے اور واٹس ایپ ڈیٹا اوپن کر دیتا ہے.

جی تو آپ دیکھ سکتے ہیں کی کسی کی جی میل آئی ڈی استعمال کرنا یا آپنی آئی ڈی کسی کو دینا کتنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ 
جانئیے اور محفوظ رہیے

👆👆👆👆👆😍😍🥰🥰🥰

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.